Comprehensive notes for Chapter 4 Nazaria Pakistan by Dr. Ghulam Mustafa Khan. Includes Author Introduction, Chapter Summary (Khulasa), and Exercise solutions.
تعارف: ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان 1912ء میں جبل پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم۔اے (اردو، فارسی) اور پی ایچ ڈی کی۔ ناگپور یونیورسٹی سے ڈی لٹ کی ڈگری حاصل کی۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی آ گئے۔ اردو کالج اور سندھ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دیں۔
خصوصیات کلام: وہ ایک متبحر عالم، محقق اور نقاد تھے۔ ان کی تح تحریروں میں سلاست اور روانی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مذہب، تاریخ، اور ادب پر سو سے زائد کتابیں لکھیں۔
تصانیف: سید حسن غزنوی، اقبال اور قرآن، معارفِ اقبال، تاریخِ بہرام شاہی، مطالعاتِ قرآن۔
خلاصہ: یہ مضمون ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان نے لکھا ہے جس میں انہوں نے نظریہ پاکستان کی وضاحت کی ہے۔ مسلمانوں نے ہمیشہ رواداری کا مظاہرہ کیا لیکن کفر و الحاد نے جب بھی غلبہ پانا چاہا تو مسلمانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ برصغیر میں مجدد الف ثانی، شاہ ولی اللہ، اور سرسید احمد خان جیسی شخصیات نے مسلمانوں کی اصلاح کی۔ علامہ اقبال نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر الگ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے پاکستان حاصل کیا۔ نظریہ پاکستان کا مقصد ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے جہاں مسلمان اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزار سکیں۔ مسلمانوں کی قومیت کی بنیاد اسلام ہے، نہ کہ نسل یا وطن۔